وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہفتہ میں ایک دن کھلی کچہری کیلئے مختص

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہفتہ میں ایک دن کھلی کچہری کیلئے مختص

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرہفتہ میں ایک دن کھلی کچہری کیلئے مختص کردیا گیا ۔

اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ سمیت ڈویژنل وضلعی محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر فیصل آباد نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے درخواست گزاروں کے مسائل دریافت کئے اور میونسپل کارپوریشن سے متعلقہ درخواستوں کو ایک ہفتہ میں نمٹا کر آئندہ کھلی کچہری میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے متوفی ملازمین کے ورثا کو مالی امداد،17 اے کے تحت ملازمت ،محکمانہ ترقی کے کیسز پر سائلین کی ایک ہفتہ میں داد رسی کی ہدایت کی۔انہوں نے واسا سے متعلقہ مسائل پر ایم ڈی کو فی الفور ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں بھجواکر سیوریج کے ایشوز حل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ مسئلہ حل ہونے تک ٹیم موقع پر موجود اور درخواست گزار کی تسلی کراکر واپس آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں