وہ دن دور نہیں جب چور جیلوں میں ہونگے ،جیل والا حکومت کریگا،عبدالوہاب ممتاز کاہلوں

وہ دن دور نہیں جب چور جیلوں  میں ہونگے ،جیل والا حکومت  کریگا،عبدالوہاب ممتاز کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی اے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبدالوہاب ممتاز کاہلوں نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام پر بجلی کے بم گرا کر بیورو کریٹس کیلئے گاڑیاں اور ۔

لگژری گھر تعمیر کررہی ہے دو ارب روپے کی لاگت سے بیورو کریٹس کیلئے 29ڈبل سٹوری گھر بنائے جارہے ہیں جبکہ لگژری گاڑیوں کیلئے الگ سے رقم مختص کی گئی ہے دوسری طرف آئی ایم ایف کے مطالبے پر 5روپے بجلی فی یونٹ مہنگی کی جارہی ہے اب پاکستانی قوم کو پی ٹی آئی کی کال پر باہر نکلنا ہوگا پاکستانی سیاست میں بانی پی ٹی آئی کی صورتحا ل تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب چور اقتدار کی بجائے جیلوں میں ہونگے اور جیل والا حکومت کریگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں