پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا

پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر مقدمات درج کرلئے ہیں۔

تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے طیب کو حراست میں لیکر 20 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے سبزی منڈی کے قریب عمران کو روک کر چیک کیا۔ جس کی تلاشی کے دوران 10لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے ملزم ذوالفقار کو حراست میں لیکر 1590 گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے ملزم غلام غوث سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں