شاپر دینے سے انکار کرنے پر بیکری مالک کو تشدد کانشانہ بنا دیا

شاپر دینے سے انکار کرنے پر بیکری مالک کو تشدد کانشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شاپر دینے سے انکار کرنے پر بیکری مالک کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

 تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمران نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ اسکا بھائی گرین ٹائون میں قائم بیکری پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے پابندی کی وجہ سے شاپر نہ دینے پر اسکی بیکری پر دھاوا بول دیاگیااور آہنی راڈ کے ساتھ اسکے بھائی کو تشدد کانشانہ بنانے کیساتھ بیکری کے قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے تباہی کا شکار بنادیاگیا۔ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرا رہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں