پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے ،چو دھری رشید جٹ

 پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو کے  وژن کے مطابق چلانے کی  ضرورت ہے ،چو دھری رشید جٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اس وقت پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے جس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو ۔

ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ،رہنماء پی پی پی چو دھری رشید جٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتقام کی بجائے جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے تاریخی الفاظ کہے تھے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے اور ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے عوام کو جو شعور دیا اور پاکستان کیلئے متفقہ آئین ’ اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد اور سب سے بڑھ کر قادیانیوں کو اقلیت قرار دینا ذوالفقار علی بھٹو کے عظیم کارنامے ہیں آج دنیا ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتی ہے کیونکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے خالق بھی ذوالفقار علی بھٹو ہیں اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعاء مانگی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں