محرم الحرام میں امن و امان کیلئے ٹی ایم اے ہال میں میٹنگ

محرم الحرام میں امن و امان کیلئے ٹی ایم اے ہال میں میٹنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کی ہدایت پر۔

 محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء بر قرار رکھنے کیلئے ٹی ایم اے ہال میں میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔۔میٹنگ میں منتظمین عزادارن ، لائسنس داران،ممبران امن کمیٹی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی فیصل آباد کامر ان عادل،ایس ایس پی آپریشزسی ٹی او فیصل آباد مقصود احمد لون بھی موجود تھے ۔ دوران میٹنگ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام،بین المسالک ہم آہنگی اور معاشرہ میں ایثار اور رواداری کو پروان چڑھا نے جیسے امور زیر بحث آئے ۔ منتظمین اور ممبران امن کمیٹی نے آرپی او فیصل آباد ڈاکٹرمحمد عابد خان کو یقین دلایا کہ وہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے مثبت کر دار ادا کر تے رہیں گے اور ہر سطح پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے ۔ منتظمین اور ممبران امن کمیٹی اور دیگر شرکاء میٹنگ نے درپیش مسائل کے بارہ میں آرپی او فیصل آبا د ڈاکٹر محمد عابد خان کو آگاہ کیا ۔جس پر آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان ان کے فوری طور پر حل کر نے کے احکامات جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں