امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی اشد ضرورت :فیض رسول

 امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی اشد ضرورت :فیض رسول

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وطن عزیز میں علما کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

 موجودہ دور میں مسلکی رواداری کے فروغ اور باہم بھائی چارے کی فضاکو قائم رکھنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی نے تحریک اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام فروغ رواداری امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی لائل پور ٹاون رحمان قمر ،ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی، علامہ ریاض احمد کھرل،،مولانا سکندر حیا ت ذکی ، ڈاکٹر ممتاز و دیگر نے خطاب کیا۔حسین ،ڈاکٹر افتخار حسین نقوی،مولانا صاحبزادہ مفتی ضیا مدنی، مولانا حافظ محمد ،مولانا اعظم فاروق،تاجر رہنما محمد اسلم بھلی ،ملک ذیشان احمد ایڈوکیٹ ،سید حیدر رضا شاہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کا امن ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ۔ آج وطن عزیز کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو یکانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں