بنیادی مرکز صحت چک مبارک میں نرسوں پر تشدد کی انکوائری

 بنیادی مرکز صحت چک مبارک میں نرسوں پر تشدد کی انکوائری

بھیرہ(نامہ نگار )بنیادی مرکز صحت چک مبارک کے نرسنگ سٹاف پر تشدد کے واقع پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس۔

 اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ مدثر ممتاز ہرل کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد احمد سب رجسٹرار رانا قمر عباس اور ہیومن ریسورس افیسر محمد سہیل نے شرکت کی کمیٹی نے فریقین کا موقف سنا اور قرار دیا کہ ایف ائی ار میں نامزد ملزمان اور ان کے ساتھی نرسنگ سٹاف پر تشدد اور مرکز صحت میں ہونے والی تھوڑ پھوڑ میں ملوث ہیں کمیٹی نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو آ ج 11 بجے تحصیل کمپلیکس طلب کر لیا ہے تا ہم دونوں اطراف سے فریقین میں صلح کی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں