اپوزیشن اور حکومت کی سیاسی لڑائی کا نتیجہ قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ، عامر سلطان چیمہ

 اپوزیشن اور حکومت کی سیاسی لڑائی  کا نتیجہ قوم مہنگائی کی صورت میں  بھگت رہی ، عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اپوزیشن اور حکومت کی سیاسی لڑائی کا نتیجہ قوم کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

 سیاستدان اگر یہ سیاسی لڑائی اپنی کرسی کی بجائے ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے لڑیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہ ہو ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چو دھری عامر سلطان چیمہ اور سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی لڑائی صرف اور صرف اقتدار کیلئے ہے جو بھی اقتدار میں آیا وہ سنور گیا اور عوام قرضوں کے بوجھ میں دبتے چلے جارہے ہیں عدالتوں کو چاہئے کہ وہ حکمرانوں سے پوچھیں کہ پاکستان پر جو قرضے چڑھے ہیں وہ کس طرح چڑھے جب تک جواب طلبی نہیں ہوگی پاکستان کا ہر پیدا ہونیوالا بچہ قرض لیکر دنیا میں آئیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں