ایک کروڑ سے زائد کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیدئیے گئے

 ایک کروڑ سے زائد کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیدئیے گئے

بھیرہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی بھیرہ کے ا ہلکاروں نے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں ملی بھگت سے پول کر کے ایک کروڑ سے ۔

زائد مالیت کے ٹھیکے اپنے من پسند افراد کو دے دئیے ہیں جس سے سرکاری خزانہ ضائع ہونے کا شدید خطرہ ہے ، مبینہ ٹھیکیدار کے کارندے سرکاری افسر وں کو وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے نام پر بلیک میل کر رہے ہیں مہر کالونی میں سیورج کی نکاسی کا انتظام کیے بغیر 30لاکھ روپیہ سے گلیوں کو اونچا کر کے مین/لنک روڈ کو کھڈوں میں تبدیل کر دیا گیا اور قبضہ مافیا نے جگہ جگہ تجاوزات قائم کر ر کھی ہیں، سماجی رہنماؤں اشرف علی محمد حسن صغیر احمد محمد آصف غلام شبیر محمد ارشد محمد شریف اور محمد اقبال نے کہا ہے کہ بلدیہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہونے والی گلیوں کی پختگی سے پہلے مین روڈ کے دونوں اطراف نکاسی آب کے لئے نالہ کی تعمیر انتہائی ضروری ہے ورنہ گھروں کا گندا پانی سڑکوں پر بہہ کر مین روڈ کو نالہ کی صورت میں تبدیل کر دے گا انہوں نے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور ملک صہیب احمد بھرتھ سے اپیل کی سرکاری فنڈز کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں