سیوریج کی بد ترین بندش،اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گئی

سیوریج کی بد ترین بندش،اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )جامع مسجد مفتاح العلوم سیٹلائٹ ٹاؤن چوک کے سامنے اور سٹیڈیم روڈ پر سیوریج نظام کی بد ترین بندش نہ صرف اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے ۔

بلکہ مصروف شاہرائیں ہونے کی وجہ سے دیگر علاقوں کے لوگوں کو بھی گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ، یہی نہیں متذکرہ مقامات پر قائم نجی ہسپتالوں میں مریضوں کو آنے اور جانے میں دوہری اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں متعدد مرتبہ کارپوریشن حکام کو آگاہ بھی کیا جا چکا ہے مگر کوئی مناسب اقدام نہیں اٹھایا جا رہا جس کے باعث روزباروز صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے ، بالخصوص ہر وقت گندا پانی کھڑا رہنے سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، انہوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں