کسٹمز کی سمگلروں کیخلاف کارروائیاں،6.75ارب روپے کا سمگل شدہ،ممنوعہ سامان ضبط

کسٹمز کی سمگلروں کیخلاف کارروائیاں،6.75ارب روپے کا سمگل شدہ،ممنوعہ سامان ضبط

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا کسٹمز نے سال (2023-2024) میں6.75 ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اور ممنوعہ سامان ضبط کرلیں ۔

جبکہ پچھلے مالی سال (2022-2023) میں 1.7 ارب کی اشیاء ضبط کی گئی تھیں اور اس سال تقریباً 300 فیصد کا اضافہ ہوا تفصیل کے مطابق ممبر کسٹمز آپریشنز اشد جواد اور چیف کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) پنجاب، رباب سکندر کی نگرانی میں کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) سید علی عباس گردیزی اور ان کی ٹیم نے مالی سال 2023-24 میں 6.75 ارب کا سمگل شدہ اور ممنوعہ سامان ضبط کیاپکڑے گئے سامان میں 79.4 کروڑ روپے کے اسمگل شدہ سگریٹ، 55.6 کروڑ روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، 52.1 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء خوراک، 44.2 کروڑ روپے کا ڈیزل، 35.9 کروڑ روپے کا سمگل شدہ کپڑا، 47.3 کروڑ روپے مالیت کا متفرق سامان، 32.6 کروڑ روپے الیکٹرونک آئٹمز شامل ہیں، 29.8 کروڑ روپے کے چھالیہ، 24.7 کروڑ روپے کے اسمگل شدہ ٹائر، 2.5 ارب روپے کی گاڑیاں U/S 157 اور دیگر سامان شامل ہے ،سرگودھا کلکٹریٹ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیم نے بھی 19.6 کروڑ روپے مالیت کے آئی فونز سمیت اعلیٰ مالیت کے موبائل فون قبضے میں لے کر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ممبر کسٹمز آپریشنز نے کلکٹریٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سرگودھا کسٹمز کو سمگلروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ترغیب دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں