گرمی سے متاثر پودوں کی جگہ نئے پودے لگانے کی ہدایت

 گرمی سے متاثر پودوں کی جگہ  نئے پودے لگانے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی توقیر حیدر کاظمی نے سرگودھا میں حالیہ ہیٹ ویو کے سبب متاثرہ پودوں کے جائزہ اور حالات کی بہتری کے حوالہ سے خوشاب روڈ، جیل روڈ اور کچہری روڈ کا دورہ کیا۔۔۔

اور وہاں متاثرہ پودوں کی تبدیلی کے علاوہ نئے پودے لگانے کے حوالہ سے سخت ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شفیق الرحمن نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سفیر اسد گھمن و دیگر ہمراہ تھے ، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے پی ایچ اے کے تحت جاری منصوبہ جات کا بھی جائزہ لیا اور ان کو شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ جات میں غفلت و کوتاہی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں