9 اور 10 محرم کو ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ : ایمرجنسی کور پلان جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122سرگودہا مظہر شاہ کی سربراہی میں محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور کے حوالے سے ایمرجنسی کورپلان جاری کر دیا گیا۔۔۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 سرگودہا ہیڈکواٹر یونیوراسٹی روڈ پر محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہدایات جاری کی گئیں کہ حسب روایت ضلع سرگود ھا بشمول تحصیل میں بڑی امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں پرعزاداروں کیلئے ابتدائی طبی امداد کو یقینی بنایا جائے ،اس سلسلے میں ڈسٹر کٹ ا یمرجنسی آفیسر نے 9 اور 10 محرم کیلئے کوڈ ریڈ لگانے کا حکم جاری کیا اور تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردیں، ڈسٹرکٹ سرگودہا کے 500 سے زائد ریسکیورز جدید آلات سے مزین ایمبولینسزاورفائروہیکلز کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات اورالرٹ رہیں گے محرم الحرم میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 35ایمبولینسز’04فائروہیکلزاور 02ریسکیو وہیکلزکے علاوہ 50موبائل موٹر بائیک ایمبولینسزز ماتمی جلوسوں کے ساتھ ہونگی۔ ریسکیو 1122کی مزید موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر موجود ہونگی۔ ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔