حکومت نے ہر طبقہ پر ٹیکس کا کلہاڑا چلا دیا :رانا عبدالستار

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) حکومت نے ہر طبقہ پر ٹیکس کا کلہاڑا چلا دیا ہے اب عوام کی سانسیں باقی رہ گئی ہیں اس پر بھی ٹیکس لگا دے تاکہ پاکستان میں وہی لوگ زندہ رہ سکیں جو ٹیکس دیں ۔۔
یہ بات جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کوٹ مومن رانا عبدالستار نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے رہی سہی کسر ٹیکس اور آئے روز ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پوری کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینا چا ہیے۔
مگر ٹیکس کے حصول کے بدلے ٹیکس گزار کو سہولت بھی میسر آئے پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے شرح سود میں بھی 1000گنا اضافہ ہونے سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگا جس سے بے چینی بڑھے گی اور حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔