دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھیلسیمیا مریض بچوں کیلئے بلڈ کیمپس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھیلسیمیا مریض بچوں کیلئے بلڈ کیمپس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی سرگودھا کے زیر اہتمام تھیلسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جہاں کارکنوں کی جانب سے سو بلڈ بیگس جمع کر کے ہلال احمر تھیلیسمیاسنٹر کو پیش کر دیئے گئے۔

اس موقع پر سنٹر کوارڈی نیٹر جی ایم مرزا نے دعوت اسلامی کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ صدقہ جاریہ ہے اور اس کا اجر اس دنیا اور روز آخرت اﷲ تعالیٰ خود اپنے بندیکو عطاء کریگا، معصوم بچوں کو خون عطیہ کرنے سے جہاں ان بچوں کو جینے کی ایک امید ملتی ہے تھیلسیما کے مریض بچوں کوسالہا سال خون فراہم کرنے کے لیے دعوت اسلامی کی جانب سے قریہ قریہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے اور ان میں خون عطیہ کرنے والے ڈونرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں