800 کلو جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ بنانے والے پوائنٹ سے 800 کلو جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ تحصیل بھیرہ کے علاقہ فتح گڑھ میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ بنانے والے یونٹ پکڑ لیا، جہاں دودھ میں خشک پاؤڈر اور گھی کی ملاوٹ کی جارہی تھی ملزمان جن کے نام پرویز، بلال اور احسان بتائے جاتے ہیں موقع سے فرار جبکہ ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔