لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور پارسل فیس خورد برد کر لی گئی

 لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے  اور پارسل فیس خورد برد کر لی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارسل کروانے کیلئے امانت کے طور پر دئیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور۔

 پارسل فیس خورد برد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں زاہد نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ قریبی تعلقات کی بناء پر ملزم کے پاس 4لاکھ روپے مالیت کے کپڑے پارسل کروانے کیلئے 35 ہزار روپے فیس کے ہمراہ بطور امانت رکھوائے گئے جو نہ پارسل کئے گئے اور نہ پیسوں سمیت کپڑے واپس کئے گئے بلکہ واپسی کا مطالبہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں