ریجن بھر میں آج 561جلوس اور 258مجالس ہونگی

 ریجن بھر میں آج 561جلوس اور 258مجالس ہونگی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات کی روشنی میں ریجن فیصل آباد پولیس نے۔

 محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ دیگر سکیورٹی ادارے جات بھی کو شاں ہیں۔ فیصل آباد ریجن میں گزشتہ روز 9محرم الحرام کو مجموعی طور پر 260جلوس اور 465مجالس کا اہتمام کیا گیاجبکہ آج 10محرم الحرام کو ریجن بھر میں مجموعی طور پر 561جلوس اور 258مجالس ہونگی ،جلوس اور مجالس ہائے کی سکیورٹی کیلئے 10ہزار 602افسران و ملازمان تعینات ہیں جبکہ 4ہزار 295 رضا کار بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو موثربنایا جاسکے اورمعلومات کی بروقت ترسیل سے حالات کے مطابق عملی اقدامات کئے جاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں