مرکزی جلوس ومجالس کے پرامن انعقاد کیلئے انتظامات مکمل

 مرکزی جلوس ومجالس کے پرامن انعقاد کیلئے انتظامات مکمل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)یوم عاشور کے مرکزی جلوس ومجالس کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی وپولیس انتظامیہ کے تمام تر انتظامی وحفاظتی انتظامات مکمل ہیں ۔

جن پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور سی پی او کامران عادل نے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کا دورہ کیا اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرکے انتظامات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے تمام محکموں کے افسران وسٹاف کو ٹاسک ذمہ داری سے انجام دینے کی تاکید کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ جلوس کے روٹ پر صفائی کا اعلی معیار ہونا چاہیے ۔انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی بھی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کیمپ پر میٹھا ٹھنڈا شربت اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے شرکاء میں نیاز تقسیم کرنے کے انتظامات بھی دیکھے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی آفس کنٹرول روم سے 300 کے قریب سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کا عمل بلاتعطل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں