ادارہ چشتیہ نظامیہ میں چاروں مسالک کے علما کا اہم اجلاس

ادارہ چشتیہ نظامیہ میں چاروں مسالک کے علما کا اہم اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ادارہ چشتیہ نظامیہ میں چاروں مسالک کے اکابرین علما مشائخ کا اہم اجلاس ہوا جس میں50 سے زائد علما نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں علما ء پر زور دیا کہ وہ اپنے پیروکاروں کو تلقین کریں کہ آل رسول پاکؐ اوراصحاب رسول پاکؐ کی سیرت وتعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور پیغام امن اخوت اسلامی، بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، اتحاد بین المسلمین قیام امن کیلئے اپنا ادارہ جاتی ریاستی نظم کے ساتھ کلیدی کر دار ادا کریں۔اس موقع پر محبوب المشائخ صاحبزادہ سید ایوب شاہ،پیر محمد قوسین حق ،علامہ شریف کھرل،پیر محمد صدیق الرحمن ،ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ،سید حسنین شیرازی،شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی،مولا نا غلام اللہ خان،ڈاکٹر عبد الحفیظ ،مفتی مظفر اقبال ،حافظ بشارت، صاحبزادہ محمد احمد،مولانا ہارون چشتی، صاحبزادہ منصور الحق، حافظ محمد اکرم مجددی، علامہ عزیز الحسن اعوان،علامہ رضا امین سیفی ،صاحبزادہ ابرار حسین جلوی، مولانا محمد تنویر طاہر راٹھور،علامہ اصغر علی گولڑوی، حافظ محمد اکمل رضوی، صاحبزادہ جاوید رضوی، مولانا سردار احمد ، قاری عمران وٹو، قاری عثمانی امین ،صاحبزادہ مقبول حسین شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ سید نا حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک مینارہ نور اورمشعل راہ ہے ،ان کی عظمت و شان کے ترانے تاقیامت گونجتے رہیں گے ۔شرکائے اجلاس نے پیغام امن کو ہی پیغام کربلا واسلام قرار دیا اور مجالس جلوسوں اجتماعات میں مذہبی ہم آہنگی ،بین المسالک رواداری کا پرچم سر بلند رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں