گنجان آبادی اسلام پورہ میں سیوریج کا نظام درہم برہم

گنجان آبادی اسلام پورہ میں سیوریج کا نظام درہم برہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ ہیلتھ کے عملہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گنجان آبادی اسلام پورہ میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔

 جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے علاقہ میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے ، گلیوں میں گندا پانی کھڑا ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار بلدیہ سرگودھا کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا لیکن عملہ صفائی کئی کئی روز علاقے میں نظر نہیں آتا، عملہ صفائی بلدیاتی نمائندوں کو شکل دکھا کر غائب ہو جاتا ہے ،منتخب نمائندے بھی علاقہ کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ، مکینوں نے کہا کہ لوگ پیٹ اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں اگر ہفتہ میں ہمارے علاقے میں سیوریج کا نظام بہتر نہ ہوا تو ہم زبردست احتجاج اور بلدیہ دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں