ٹی وی ڈرامے اور موبائل فونز طلاقوں کی بڑی وجہ بن گئے

ٹی وی ڈرامے اور موبائل فونز طلاقوں کی بڑی وجہ بن گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹی وی ڈراموں اور موبائل فون سے ملک بھر میں بڑھتی ہوئے بے راہ روی اور اخلاقی اقدار کی پامالی کی وجہ سے طلاقوں اور علیحدگی کی تعداد میں روز بروز اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہاہے۔۔۔

 ضلع سرگودھا میں ماہ جون کے دوران ضلع بھر کی یونین کونسلوں میں اڑھائی سو سے زائد طلاقوں اور خلع کے کیس دائر ہوئے ہیں، جبکہ عدالتوں اور باہمی رضا مندی سے ہونے والی علیحدگیاں اسکے علاوہ ہے، عوام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کا مقدس رشتہ آج کل ٹی وی پر چلنے والے بے ہودہ ڈرامے اور موبائل فون کی وجہ سے کمزور ہو رہا ہے ، زیادہ تر علیحدگیاں پسند کی شادی اور وٹہ سٹہ کی شادیوں میں ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں