سبزیوں سے لوڈ گاڑی کھائی میں جاگری ،5افراد زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وادی سون کی پہاڑیوں میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،5افراد زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔۔۔
جس نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا ،حادثے کا شکار ہونیوالہ گاڑی نوشہرہ سے سبزی لوڈ کر کے خوشاب کی جانب آ رہی تھی، عینی شاہدوں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور غیر محتاظ ڈرائیونگ کے سبب ہوا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں38سالہ فیضا ن،26سالہ حسنین عمر‘ 29سالہ عرفان‘32سالہ ندیم عمر ،24 سالہ محمد سلطان شامل ہیں، تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔