محلہ عباس پورہ کے سامنے کوڑے کے ڈھیر ،تعفن پھیل گیا

 محلہ عباس پورہ کے سامنے کوڑے کے ڈھیر ،تعفن پھیل گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)گروٹ روڈ پرمحلہ عباس پورہ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا منہ چڑا رہے ہیں۔۔۔

 تیس ایکٹر رقبہ پر محیط غیر آباد رقبہ پر بنی ہوئی اس کچرہ کنڈی سے اٹھنے والی بد بو اور تعفن سے شہری پریشان، شہر میں امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہے شہریوں کے مطابق شہر کو صاف ستھرا رکھنا میونسپل کمیٹی کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور میونسپل کمیٹی خوشاب کو شہر کی مصروف ترین سڑک گروٹ روڈ کے قریب پڑے ہوئے گندگی اور غلاظت کے یہ ڈھیر ختم کرنے کا پابند بنایا جائے ، نیزاس غیر آباد رقبہ کے مالکان کو تلاش کر کے انہیں علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں