ڈی پی او میانوالی کی تھانہ صدر کی انسپکشن ،ریکارڈ بھی چیک کیا

ڈی پی او میانوالی کی تھانہ صدر  کی انسپکشن ،ریکارڈ بھی چیک کیا

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی نے تھانہ صدر کی انسپکشن کی،دوران انسپکشن تھانہ کی صفائی، محرر روم، فرنٹ ڈیسک روم، بیرکس، ویٹنگ روم، تھانہ کے مینوئل اور کمپیوٹرائز ریکارڈ اور رجسٹر ہائے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تھانہ کی حوالات اور ملزمان کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ڈی پی او میانوالی نے تھانہ اور حوالات کی صفائی ٹھیک نہ ہونے پر محرر کی سرزش کی اور صفائی کے معیار کو بہترین رکھنے کی ہدایات دیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور منشیات کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں