این ایچ اے کے زیرِ انتظام سڑکوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت این ایچ اے کے زیرِ انتظام روڈز کا ریویو لینے کیلئے این ایچ اے کے افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں ڈائریکٹر این ایچ اے مظہر الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے محمد کاشف، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے ملک مجید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے افسران کو روڈز کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جہاں روڈز کے مسائل ہیں اُن کو بروقت حل کیا جائے ، مزید ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ روڈز کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔