حمزہ کو اہم ذمہ داری ن سے ش نکالنے کی کوشش،شہری

حمزہ کو اہم ذمہ داری ن سے ش نکالنے کی کوشش،شہری

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا ) حمزہ شہباز کو پنجاب میں اہم ذمہ داریا ں ملنے کی خبر پر دنیا کے سروے میں شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔۔۔

 چودھری افضال احمد نے کہا کہ امید ہے کہ حمزہ شہباز شوگر ملوں سے زمینداروں کو انکے گنے کی ادائیگی کروائیں گے ،تحریک انصاف کے قاسم اقبال نے کہا کہ ن میں سے ش نکالنے کی کوشش ہے نہ ن کو عوام میں پذیرائی ملی نہ ش کو ملے گی،سابق صدر انجمن تاجران صوفی محمد نصراﷲ نے کہا کہ جب سے مریم نواز وزیراعلی بنی ہے حمزہ شہبازاپنے آپ کو کو کھڈے لائن سمجھ رہے ہیں یہ انکا احساس محرومی ختم کرنے کا فیصلہ ہے ، مسلم لیگ ن کے مقامی صدر حاجی اقبال آصف نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں