نہرمیں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نہ ملی‘غائبانہ نماز جنازہ ادا

نہرمیں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نہ ملی‘غائبانہ نماز جنازہ ادا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )چشمہ جہلم لنک کینال میں جاری ریسکیو کے 10 روزہ سرچ آپریشن کے دوران نہر میں ڈوبنے والے 18سالہ آفتاب کی ڈیڈ باڈی نہ ملنے پر اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔۔۔

 پیلو وینس کی جنازہ گاہ میں اد کی جانیوالی غائبانہ نماز جنازہ میں تھل کے ہر طبقہ فکر کے افراد شریک تھے اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ سوگوار نظر آیا ،گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران نہر میں تیرتی ہوئی کوئی چیز دیکھی گئی ،متوفی کے خاندان کو روشنی کی کرن نظر آئی لیکن جب ریسکیو کے جوانوں نے اسے باہر نکالا تو وہ نعش نہیں بلکہ پرانے کپڑوں کی گٹھڑی تھی جس کے بعد متوفی کی نعش ملنے کی امیدیں دم توڑ گئیں اور باہمی مشاورت کے بعد متوفی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں