ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس  کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

 اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر راو گلزار یوسف کے علاوہ ہیلتھ، اریگیشن، سوشل ویلفیئر، میونسپل کمیٹی لوکل گورنمنٹ ،ایجوکیشن ودیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے ڈینگی سرویلنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔  جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نے کہاکہ متوقع بارشوں کے باعث پانی کی نکاسی کا بروقت انتظام کریں اورسرویلنس بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں