یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈی سی آفس میں ایک اجلاس

 یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈی سی آفس میں ایک اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب کی زیرصدارت یوم استحصال کشمیرکی تقاریب کے حوالے سے ڈی سی آفس میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں سی او ایم سی حرا جاوید،سوشل ویلفیئر آفیسر امتیاز مانگٹ کے علاوہ سول ڈیفنس،ایجوکیشن،صدر انجمن تاجران و دیگر محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنر ل)احمد صہیب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مسلسل محاصرے ، ظلم و تشدداور خوف و ہراس کے خلاف حکومت اور عوام کی جانب سے 5اگست بروزسو موار کو یوم استحصال کشمیر ملک بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی بھر پور جوش و جذ بے اور عزم سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام تحصیلوں میں احتجاجی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی،اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے بھر پور مطالبہ کیا جائے گا کہ قابض بھارتی افواج کے مسلسل مظالم اور ظلم و تشدد سے مظلوم کشمیریوں کو نجات دلائی جائے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دلایا جائے تا کہ وہ اپنی منشاکے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ 5اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پرکالج چوک سے لے کر گورنمنٹ ایسوسیٹ ڈگری کالج بوائز تک صبح 9بجے ایک واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں