رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں ادویات نہ ڈاکٹر دستیاب

 رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں ادویات نہ ڈاکٹر دستیاب

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )وزارت صحت نے پاکستان بھر میں ہیپاٹائٹس کا عالمی دن 28جولائی کو منانے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

جبکہ رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں نہ ادویات اور نہ ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں سیریس مریض کو دیکھنے کے لئے ڈاکٹر کو اسکی رہایش گاہ سے ٹیلیفون کر کے بلایا جاتا ہے جو مریض کو سرگودھا یا فیصل آباد ریفر کر کے اپنا فرض ادا کر کے واپس اپنی رہائش گا ہ پر چلا جاتا ہے 7ڈاکٹروں کی تعیناتی کے باوجود رات کے اوقات میں ڈاکٹر ہسپتال میں دستیاب نہیں ہوتا جبکہ مریض کے لواحقین کو تمام ادویات میڈیکل سٹور سے لانا پٹرتی ہیں ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث ورثا پرایؤیٹ ہسپتالو ں کا رخ کرنے لگے شہریوں نے ان سیمینار اور ریلیوں کو سستی شہرت کے حصول کا زریعہ قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں