صفائی کی ابتر صورتحال کیخلاف محلہ حسین آباد کے مکینوں کا آج احتجاج کا اعلان

صفائی کی ابتر صورتحال کیخلاف  محلہ حسین آباد کے مکینوں کا  آج احتجاج کا اعلان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )محلہ حسین آباد خوشاب کی وارڈ نمبر36اور37کے مکینوں نے علاقہ میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال پر آج گروٹ روڈ پر بلدیہ خوشاب کیخلا ف احتجاج کا اعلان کر دیا۔۔۔

 احتجاج کا اعلان مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں ظفر اقبال ذاکر رفیق نصر حیات خضر حیات عرفان اعوان اکبر اعوان اور اعجاز کیانہ سمیت اہالیان محلہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔   اجلاس میں بتایا گیا کہ میونسپل کمیٹی خوشاب کے چیف آفیسرسلیم محسن، چیف انسپکٹرمہر طارق اور انچارج سینٹری سٹاف رضا شیخ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں