گالیا ں دینے سے منع کرنے پر زمیندار کو آہنی راڈ مار کر زخمی کر دیا

گالیا ں دینے سے منع کرنے پر  زمیندار کو آہنی راڈ مار کر زخمی کر دیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) قریبی قصبہ شاہ یوسف میں نوجوان نصرت علی نے آہنی راڈ سے وار کر کے زمیندار ظہورالحسن کو شدید زخمی کر دیا۔۔۔

پولیس تھانہ شاہ پور نے ظہور الحسن کی رپورٹ پر نصرت علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، ظہور نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ ملزم نے اس کے گھر کے دروازے پر دستک دی اور ساتھ ہی اونچی آواز میں گا لم گلوچ شروع کر دیا جب وہ گھر سے باہر نکلا اور ملزم کو منع کیا تو ملزم نے اس پر آہنی راڈ سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ۔، شور سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور ملزم کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں