ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر پر بدسلوکی کا الزام درست ثابت

 ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر پر بدسلوکی کا الزام درست ثابت

بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں نائٹ ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نادر رحیم کی مریضوں سے مبینہ بد سلوکی کی تحقیقات کے لیے۔۔۔

 قائم انکوائری کمیٹی نے تحصیل بار بھیرہ کے جوائنٹ سیکرٹری چودھری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے الزامات کو درست قرار دے کر مزید کارروائی کے لیے رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کو بھجوا دی ہے ، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل کو دی گئی درخواست میں چو دھری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات گئے وہ اپنی ہمشیرہ کے چیک اپ کے لیے ہسپتال کی ایمرجنسی میں آ یا تو ڈیوٹی ڈاکٹر نادر رحیم جوتوں سمیت ایمرجنسی میں بیڈ پر سویا ہوا تھا اور سٹاف کے بار بار اٹھانے کے باوجود بھی وہ ٹس سے مس نہ ہوا اور مریض کو نجی ہسپتال لے جانے کو کہا الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم تین رکنی کمیٹی نے الزامات درست قرار دیدئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں