سو شیو اکنامک پروگرام ‘درست رجسٹریشن کی جائے ‘ڈی سی

سو شیو اکنامک پروگرام ‘درست رجسٹریشن کی جائے ‘ڈی سی

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سو شیو اکنامک رجسٹری پروگرام 2024کے تحت مستحق افراد کے درست کوائف کی۔۔۔

 رجسٹریشن کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ حکو مت کی جا نب سے مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلاس میں چیئر مین ما نیٹرنگ کمیٹی ملک محمد فیروز جو ئیہ ، ممبر ڈی سی سی سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی ، ڈی پی او مطیع اﷲ خان ، سی ای او ایجو کیشن ملک طار ق عباس کے علا وہ ضلع بھر کے ماسٹر ٹرینرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق افراد کا درست سرو ے کر کے حقدار تک حکومتی امداد کو پہنچانا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سنٹر ز پر آنیوالے افراد کے ڈیٹا کا اندراج پوری ذمہ داری سے کیا جا ئے کیو نکہ مستقبل میں لوگ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر حکو متی اقدامات سے مستفید ہو سکیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتا یا کہ مستحق افراد کی رجسٹریشن کیلئے ضلع بھر میں 112سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔  جبکہ57ہزار خاندانوں کے 2لاکھ پچاس ہزار افراد کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل اکنا مک پروگرام کی رجسٹریشن کیلئے یو نین کو نسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں