شاہ پور سٹی آج کے جدید دور کی تمام سہولیات سے محروم

شاہ پور سٹی آج کے جدید دور کی تمام سہولیات سے محروم

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) تحصیل شاہ پور کا بڑا شہر شاہ پور سٹی آج کے جدید دور کی تمام سہولیات سے محروم ہے اس شہر کے ساتھ ملحقہ دیہات کی آبادی بہتر طبی سہولیات سے محروم ہیں ۔

 ٹائون کمیٹی کا نظام فیل ہو چکا ہے یہ بات ملک رمضان اعوان ایڈووکیٹ، محبوب بھٹی ،حاجی انتظار قریشی نے کہی انہوں نے کہا کہ شہر کی واحد سول ڈسپنسری پر ڈاکٹرز کی دونوں سیٹیں ختم کر دی گئی ہیں ایسے لگتا ہے جیسے یہاں پر مریضوں کو ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کی ضرورت ہے اب مریض جوھر آباد اور سرگودھا کا رخ کرنے پر مجبور ہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انھیں سرگودھا ریفر کر دیا جاتا ہے ایکسرے تک کی سہولت میسر نہیں ۔ سول ڈسپنسری میں ایکسرے مشین خراب ہوئے عرصہ بیت گیا لیکن گورنمنٹ نے کوئی توجہ نہ دی ۔ ادویات کی شدید قلت ہے ۔ چھ ماہ پہلے ڈسپنسری کی تنزین آرائش اور مرمت کے لیے تین کروڑ کا فنڈ منظور ہؤا لیکن وہ غائب کر دیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون کمیٹی میں سول ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے اور دن رات کیلئے ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر اور دیگر عملہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔  کمشنر سرگودہا شاہ پور کے مسائل کا فوری نوٹس لیں اورشہر کے دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں