سوشل ویلفیئر آفس میں ضلعی بیت المال کمیٹی میانوالی کا اجلاس ،4کیسز کی منظوری

سوشل ویلفیئر آفس میں ضلعی  بیت المال کمیٹی میانوالی کا  اجلاس ،4کیسز کی منظوری

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی بیت المال کمیٹی میانوالی کا اجلاس سوشل ویلفیئر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کی صدارت چیئرمین بیت المال کمیٹی صاحبزادہ میاں سرور درویش نے کی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان اور دیگر کمیٹی ممبران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت کے 14 کیسز کی منظوری دی گئی جن میں 4کیسز جہیز فنڈ فی کس 50ہزار روپے جبکہ 10مستحق افراد کو فی کس 10ہزار روپے کے حساب کی منظوری دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں