موبائل فون سے ٹیکسز ، بلز ، فیسوں کی ادائیگی : شہریوں کو ای بلنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

موبائل    فون    سے    ٹیکسز    ،    بلز    ،    فیسوں    کی    ادائیگی    :    شہریوں    کو    ای    بلنگ    کی    سہولت    دینے     کا    فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کا انقلابی اقدام ،صارفین کو ٹیکس ، بلز اور فیسوں کی ادائیگی کے لیے ای بلنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ۔

شہری ایم سی کی کوئی بھی ادائیگی گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے کرسکیں گے ۔ اس ضمن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ایم ڈی ایف سی اور میونسپل کارپوریشن نے باہمی اشترک سے سسٹم تیار کر لیاگیا کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے پی آئی ٹی بی اور پی ایم ڈی ایف سی کے ماہرین نے ان کے کانفرنس روم میں تیار کردہ اس سسٹم بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن یاسر بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، سی او ایم سی طارق پرویا اور سی او واسا رانا شاہد عمران سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ صارف کو اس کے رجسٹرڈ موبائل فون پر ایم سی کی جانب سے بلز موصول ہوگا اور وہ اپنا سیوریج و پانی کا بل اور کسی قسم کی فیس و ٹیکس اپنے جاز کیش، بینکنگ اپپ، اے ٹی ایم ، موبائل ویلٹ اور ویب بینکنگ کے ذریعے کر سکیں گے ، صارفین کو ڈاکخانہ کے ذریعے بل ارسال بھی کیے جائیں گے اور وہ ای بلنگ ادائیگی کرسکیں گئے ۔ اس ضمن میں پوسٹ آفس سے جلد ایم او یو بھی کیا جا رہا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایم سی کے صارفین کو سہولت کی فراہمی اور ادارہ کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلز وٹیکس کی ڈ لیوری پر مامور ملازمین سے دیگر دفتر کام لیے جا سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں