پولیس نے منشیات فروشوں کا گرفتار کر لیا ‘ شراب‘ چرس برآ مد

پولیس نے منشیات فروشوں کا گرفتار کر لیا ‘ شراب‘ چرس برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تھانہ جھنگ بازارکے علاقے گلفشاں موڑ کے قریب نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیکر 10لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ رضا آباد پولیس نے ملزم سرور سے 20 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے چک نمبر208رب کے قریب ملزم وسیم کو حراست میں لیکر 10 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 29 ج ب کے قریب ملزم سجاد سے 20 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 263رب کے قریب ملزم ملزم محسن کو حراست میں لیکر 2460 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ جبکہ بٹالہ کالونی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 3 ملز موں کو حراست میں لے کر مجموعی طورپر 40 لٹر سے زائد شراب برآمد کرلی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں