جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایت

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او کامران عادل کی جانب سے پولیس لائن پولیس ویژن میں لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے۔

 اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید بھٹی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبد الوہاب، ایس پی اقبال ڈویژن عثمان منیر سیفی،ایس پی لائلپور ڈویژن رحمان قادر اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ریڈرز نے شرکت کی، سی پی او کامران عادل نے میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے ضلع بھر میں لا اینڈ آرڈر کے متعلق دریافت کیا، اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے ، تھانوں میں تعینات افسران کی کاکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اور اس کے نقات پر عملدرآمد کروایا جائے گا، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے ، شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں