جہاں کھیلوں کے میدان آباد وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں،حکیم محمد ایوب قریشی
کندیاں(نمائندہ دنیا )جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنا ایک مثبت عمل ہے۔۔۔
ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن حکیم محمد ایوب قریشی نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کے کسی بھی صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف اندررون ملک بلکہ بیرون ملک بھی ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں کھیل ہمارے صحت مند معاشرے کیلئے بہت اہم ہیں کھیلوں کی سرگرمیاں مثبت اقدام ہے۔ اس سے نوجوانوں کو ذہنی، جسمانی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کا موقع ملتا ہے صحت مند دماغ کیلئے ایک صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔