بھیرہ میں یوم استحصال کشمیر پر ریلی‘بھارت کیخلاف نعرے
بھیرہ(نامہ نگار )بھارت اپنے تمام تر ہتھکنڈو ں کے باوجود کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکا اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنا کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے۔۔۔
یہ بات اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے یوم استحصال کشمیر پر ریلی کے شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ریلی میں سب رجسٹرار رانا قمر عباس ریونیو آفیسر قیصر عباس جسپال چیف آفیسر بلدیہ محمد ذوہیر میونسپل آفیسر ریگولیشن مس عابدہ ایوب انجمن پٹواریاں کے صدر چوہدری عابد علی مظہر اقبال تنویر ہطار احسن رضا بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے عطاالرحمن اقبال مہر محمد بلال طاہری فرحان ظفر بھٹی محکمہ مال میونسپل سٹاف اور سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور بھارتی جنتا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کا استحصال بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت دے بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں یوم استحصال کمشیر کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے شاہین فاروقی خواجہ زاہد نسیم حاجی نوید انجم اور ظفر اقبال کھوکھر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے زریعہ انسانی حقوق پامال کر رہا ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات نہیں دلا سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔