مڈھ رانجھا سیوریج کا نظام ناکارہ‘گلیوں میں گندا پانی جمع

مڈھ رانجھا سیوریج کا نظام ناکارہ‘گلیوں میں گندا پانی جمع

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا سیوریج کا نظام ناکارہ ہوگیا،گندے پانی نے گزرنا بھی محال کررکھا ہے ۔مڈھ رانجھا میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام بری طرح فلا پ ہوچکا ہے ۔

نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث گندا پانی گلیوں اور مین بازار میں جمع ہوجا نا معمول بن چکا ہے ۔ محلہ ریاض کالونی سمیت متعدد گلیوں میں سیوریج کا کھڑا پانی جوہڑ کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، جب بارش ہوجائے تو گزرنا مزید دشوار ہو جاتا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں