پدھراڑ کے گائوں پیل کے مکین صحت کی سہولیات سے محروم

 پدھراڑ کے گائوں پیل کے مکین صحت کی سہولیات سے محروم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کی سیاست کے محور یونین کونسل پدھراڑ کے گاوں پیل کی 15ہزار نفوس پر مشتمل آباد ی کو سرکاری سطح پر صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ۔

، محکمہ صحت کے پالیسی سازوں نے اس گاوں بنیادی مرکز صحت قائم کرنے کی بجائے انگریز وں کے دور سے کام کرنیوالی رورل ڈسپنسری کو بھی بند کر دیا ، گاوں کے مکینوں کے مطابق ڈسپنسری بند ہونے ہونے سے انہیں بخار سر درد اور زکام کے علاج کیلئے بھی دور دراز کے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے حکومت پنجاب سے استدعا کی کہ محکمہ صحت کے اس غیر منصافانہ اقدام کا فوری نوٹس لے اور اس دورافتادہ گاوں کے مکینوں کو سرکاری سطح پر صحت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈسپنسری کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس کی اب گریڈیشن کیلئے بھی عملی اقدامات ا ٹھائے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں