دیواریں پھلانگ کر گھر گھسنے والے 7ملزم محنت کش کی بیٹی کو اغوا کر کے فرار

دیواریں پھلانگ کر گھر گھسنے والے  7ملزم محنت کش کی بیٹی کو اغوا کر کے فرار

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مسلح افراد نے گھر میں گھس کر محنت کش کی بیٹی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا۔

،نواحی موضع چک میانہ کا رہائشی محنت کش معظم علی رات کو اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ یونس وغیرہ 7 ملزمان دیوار پھلانگ کر اُسکے گھر میں گھس گئے ۔اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر (ص) کو اغوا کر کرکے زبردستی کار میں سوار کرکے فرار ہوگئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا موقع پر پہنچ گئے ، مغویہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں