آٹھویں کا طالبعلم 6دن سے لاپتہ،اغوا کا مقدمہ درج

آٹھویں کا طالبعلم 6دن  سے لاپتہ،اغوا کا مقدمہ درج

سلانوالی (نمائندہ دنیا )آٹھویں جماعت کا 11سالہ طالبعلم 6روز سے لاپتہ، سلانوالی پولیس نے والد کی درخواست نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

‘ سلانوالی کے نواحی چک نمبر126جنوبی کے رہائشی افتخار احمد کا آٹھویں کلاس کا طالبعلم 11سالہ بیٹا انعام الحق گزشتہ 6دن سے گھر سے لاتہ ہے والد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے معصوم بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے سلانوالی پولیس نے والد افتخار احمد کی درخواست نامعلوم افراد کیخلاف اغوا کے تحت کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں