ن لیگ نواز شریف کی زیر قیادت پاکستان کو ہر بحران سے نکالے گی ،فضل الرحمان اترا

 ن لیگ نواز شریف کی زیر قیادت  پاکستان کو ہر بحران سے نکالے  گی ،فضل الرحمان اترا

قائدآباد(نمائندہ دنیا ) کوآرڈی نیٹر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 84ملک فضل الرحمان اترانے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقصد ہی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

 ،پارٹی نواز شریف کی قیادت انشاء اللہ پاکستان کو ہر بحران سے نکالے گی محترمہ مریم نواز کی دن رات کی انتھک محنت کی بدولت پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا سورج طلوع ہو گا بزدار کے اجڑے پنجاب کو دوبارہ شہباز سپیڈ کا پنجاب بنانا مریم نوازکا وژن ہے۔ نوجوان مسلم لیگ کاقیمتی اثاثہ ہیں نوجوانوں کو ساتھ لے کر محرومیاں دور کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں