لاہور روڈ پر حادثے میں زخمی نوجوان 24گھنٹے بعد چل بسا

لاہور روڈ پر حادثے میں زخمی نوجوان 24گھنٹے بعد چل بسا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لاہور روڑ پر88 جنوبی کے قریب لوڈر رکشہ کے تصادم میں زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار 39 جنوبی کا ۔

رہائشی 25 سالہ اویس نامی نوجوان چوبیس گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اسے ریسکیو ٹیم نے تشویشاک حالت میں فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا تاہم اس کے سر میں گہرا زخم ہونے کے باعث اسے لاہور ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا،مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گاؤں کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں