سکول فنڈز خوردبرد کرنیوالے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا

سکول فنڈز خوردبرد کرنیوالے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اینٹی کرپشن سرگودھا کی چھاپہ مار ٹیم نے سکول فنڈز خوردبرد کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک مسعود نذیر اعوان نامی شہری نے درخواست گزاری کہ گورنمنٹ ہائی سکول راجڑ کے ہیڈماسٹر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بھائی محمد ممتاز کو کلاس فور میں بھرتی کروایا اور سکول کونسل کے نوٹس میں دیئے بغیر سکول کے درخت بیچ دیئے اور اس کے علاوہ سکول کے فنڈز بھی خردبر د کر دیا۔بعداز انکوائری ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس کی تفتیش کے دوران تمام ریکار ڈکی چھان بین کی گئی اور ملزمان بھی اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے ۔ جس پر تفتیشی آفیسر کی نگرانی میں اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے ملزمان کلرک منور علی ،چوکیدار محمد ممتاز اور محمد احسان ای ایس ٹی ٹیچر (ریٹائرڈ) گورنمنٹ ہائی سکول راجڑکو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں